مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اعلی سطحی سرکاری وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔
تاجک صدر نے اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دروان رہبر معظم نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی وفود کے تبادلے کی اہمیت اور افادیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان ایران، افغانستان اور تاجکستان کی مشترکہ زبان ہے جس کی ترویج کے لئے باہمی تعاون میں مزید اضافہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے تاجک صدر کی جانب سے زبان فارسی کی ترویج کے لئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجکستان میں قدیم فارسی رسم الخط کی ترویج ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ایران اور تاجکستان میں فارسی زبان کی ترویج اور ترقی کے مخالف ہیں۔ ان عناصر کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر تاجکستان کے صدر نے ملک میں زبان فارسی کی ترویج کے لئے کئے گئے اقدامات سے رہبر معظم کو مطلع کیا۔
آپ کا تبصرہ